مہمند، تیز بارش سے دیوار گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 4 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مہمند میں تیز بارش کے باعث ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل صافی قندھاروں میں تیز بارش کی وجہ سے دیوار گر گئی جس سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
ضلع مہمند میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے کئی کمروں کے دیوار منہدم ہونے کے واقعات ریکارڈ کئے گئے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں کی جانب سے پی ڈی ایم اے سے فوری طورپر حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تحفظ آئین تحریک نے کسانوں کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا