نوشہرہ میں سیلاب کا خطرہ، اگلے 48 گھنٹے اہم، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں دریائے کابل کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اس وقت دریائے کابل میں 1 لاکھ 13 ہزار سے زائد کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے۔
ضلع انتظامیہ اور ریسکیو 1122 نے دریائے کابل میں پانی بڑھنے کی وجہ سے کسی بھی مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر تنظیموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا اگلے 48 گھنٹے اہم بتائے گئے ہیں۔
ضلع نوشہرہ میں اس وقع درمیانے درجے کا سیلاب ہے جس کے اونچے درجے تک پہنچنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے