سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز، سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سرمایہ کاری کے نئَے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اعلیٰ سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں اعلیٰ وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وفد کا استقبال کیا۔
یاد رہے کہ سعودی وفد کے دو روزہ دورے کے دوران مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔ سعودی وفد میں سرمایہ کاری، پانی و زراعت، ماحولیات، صنعت، معدنی وسائل، توانائی کے وزراء شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور گوشواروں میں غلط بیانی پر طلب