پشاور، صوبائی وزراء کا بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، اہم ہدایات جاری

ویب ڈیسک: بارشوں نے صوبہ بھر میں تباہی مچا دی، کہیں سیلاب تو کہیں مکان گرنے کی اطلاعات ہیں۔ ان واقعات میں کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع بھی ہو چکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان حالات کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی وزراء مینا خان آفریدی اور سید قاسم علی شاہ نے پشاور شہر میں بارشوں سے مُتاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
یاد رہے کہ حالیہ بارشوں سے کئی علاقے زیرآب آ چکے ہیں۔
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان اور وزیر صحت قاسم علی شاہ نے چارسدہ روڈ، پجگی روڈ ، شاہی کٹھہ، سردار کالونی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزراء نے چارسدہ روڈ بُدھنی نالہ سائیڈ وال کا مرمتی کام جلد از جلد مُکمل کرنے اور تمام متعلقہ اداروں سے امدادی کاروایاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ مل گیا