پیٹرول 4 روپے 53 پیسے، ڈیزل 8 روپے 14پیسے فی لیٹر مہنگا

ویب ڈیسک: مہنگائی کے شکنجے میں پھنسے عوام پر حکومت کی جانب سے ایک اور بم گرا دیا گیا۔ پیٹرول 4 روپے 53 پیسے اور ڈیزل 8 روپے 14پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا.
ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اوگرا کے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول 4 روپے 53 پیسے، ڈیزل 8 روپے 14پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔
حالیہ اضافہ کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ارجنٹینا کی 60 سالہ حسینہ مس یونیورس بیونس آئرس کا اعزاز لے اڑیں