جعلی حکومت کے خلاف منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہے، اسد قیصر

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ میں ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے حوالے سے بتایا کہ دونوں پارٹیوں کے روبط بڑھنے چاہئیں۔
یاد رہے کہ اس دوران اسد قیصر نے مولانا کو عید مبارکباد بھی دی۔
اسد قیصر کے مطابق دونوں جماعتیں حکومت سازی مسترد کرتی ہیں۔ جعلی حکومت کے خلاف منظم عوامی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط:سپریم کورٹ میں انکوائری کمیشن کیلئے نئی درخواست دائر