نوشہرہ، دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب، پانی گھروں میں داخل

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں اونچے درجے کا سیلاب، پیرسباق، امان گڑھ، گجر بستی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب آ گیا، اس وقت پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 92 ہزار 300 کیوسک ہے۔
اس صورتحال میں سیلابی پانی پیرسباق، امان گڑھ، گجر بستی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ اس کے بعد پانی کی سطح گرنے لگی تاہم اس کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے تمام اداروں کو الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز