صوبہ بھرمیں اساتذہ کا تبادلہ ڈومیسائل کے مطابق کیا جائِے گا، مینا خان آفریدی

ویب ڈیسک: دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا نے ای ٹرانسفر پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ تمام کالجز کے اساتذہ کی ٹرانسفر ای پالیسی کے تحت کی جائیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر ڈومیسائل کے مطابق صوبہ بھر میں غیر سیاسی بنیادوں پر کی جائیگی۔
مینا خان آفریدی کے مطابق اضلاع اور ریجن کی سطح پر ڈومیسائل کے مطابق اساتذہ کی ٹراسفر پالیسی کے نفاذ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مینا خان آفریدی نے واضح کیا کہ ای ٹرانسفر پالیسی میں صوبائی حکومت کا بھی کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ، عماد شکیل کپتان مقرر