بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست عدم پیروی پر خارج

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدم پیروی پر خارج کر دی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کے آغاز پر بشریٰ بی بی کے وکلاء کی عدم پیشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی شرائط بتا دیں