صحت اصلاحات تیار، کابینہ نہ ہونے سے معاملہ رکا ہوا ہے، سرفراز بگٹی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ صحت اصلاحات تیار ہیں تاہم کابینہ نہ ہونے سے معاملہ رکا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی بدامنی ختم کرنے کیلئے پہاڑوں پر موجود لوگوں سے بات کرنی چاہئے۔
سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل کا معامہ جلد حل کر لیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں اتحادی جماعتیں حصہ چاہتی ہیں اس لئے معاملہ رکا ہوا ہے۔
سرفراز بگٹی کے مطابق تعلیم اور صحت اصلاحات تیار ہیں، اس حوالے سے پالیسی بھی بنا لی گئی ہے لیکن کابینہ نہ ہونے کی وجہ سے معاملات رکے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز