پشاور، اسد قیصر، شہرام ترکئی، عاقب اللہ اور رنگیز خان کی ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں انٹی کرپشن عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنماوں اسد قیصر، شہرام ترکئی، عاقب اللہ اور رنگیز خان کی 15 مئی تک ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے کیس دائر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماوں اسد قیصر، شہرام ترکئی، عاقب اللہ اور رنگیز خان کی ضمانت میں 15 مئی تک توسیع جبکہ ڈاکٹر امجد علی اور شرافت علی کی 5 مئی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
یاد رہے کہ انٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی کے موجود نہ ہونے کے باعث سماعت نہ ہوسکی

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی چمپئنز ٹرافی، بھارت کے میچز پاکستان میں شیڈول