ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، دریاوں میں طغیانی کا خدشہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے آج رات سے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ آج رات بلوچستان میں داخل ہو گا۔ اس نئے سسٹم سے آواران، چاغی، خاران، لسبیلہ، خضدار اور ہرنائی میں بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق مستونگ، جھل مگسی، نصیرآباد، سبی، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللّٰہ، زیارت، کوہلو اور ژوب اضلاع میں بارش متوقع ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 اور 18اپریل کو ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 اپریل کی صبح تک بلوچستان میں موجود رہے گا۔
یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں‌مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی.

مزید پڑھیں:  ٹانک، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاکر اللہ مروت بازیاب