ملازمین فارغ

محکمہ اوقاف خیبرپختونخوا میں غیر ضروری بھرتی ملازمین فارغ

ویب ڈیسک: محکمہ اوقاف و مذہبی امور خیبرپختونخوا میں غیر ضروری طور پر بھرتی کئے گئے ملازمین کو فارغ کردیا گیا۔
صوبائی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ عدنان قادری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 57 ایسے ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے جو خزانے پر بوجھ تھے ،عوامی ٹیکسز کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
عدنان قادری نے کہا کہ محکمہ اوقاف سے فارغ شدہ ملازمین کو بلا ضرورت بھرتی کیا گیا تھا،قادری نگران حکومت میں فارغ ملازمین فکسڈ تنخواہ پر بھرتی کیے گئے تھے،ہر سطح پر کفایت شعاری و اصلاحات کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی ٹیکسز کے امین ہیں، ایک پیسہ ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں کوتاہی نظر آنے پر شہری میرے دفتر سے رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، گھریلو حالات سے تنگ آکر بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی