موت حادثاتی قرار

ملت ایکسپریس واقعہ: خاتون کی موت حادثاتی قرار

ویب ڈیسک: ملت ایکسپریس سے مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس میں موت کو حادثاتی قرار دے دیا گیا ۔
چند روز قبل چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی، بعد ازاں چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے متاثرہ خاتون کی لاش ملی تھی۔
خاتون کی لاش ملنے کے بعد ان کی موت معمہ بن گئی تھی تاہم اب پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت حادثاتی ہے، خاتون کے جسم پر زخموں کے 5نشانات پائے گئے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی موت ہڈیاں ٹوٹنے اور زیادہ خون بہہ جانے سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ڈپٹی کمشنر پشاورکی ہدایت پر پانی بل نادہندگان کے خلاف آپریشن کا آغاز