نواز شریف کی کامیابی

این اے 130سے نواز شریف کی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

ویب ڈیسک: ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130سے انتخابی کامیابی کو لاہور ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل احمد اویس اور رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں مقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نواز شریف کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
یاد رہے کہ 10فروری کو لاہور کے حلقہ این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔
13 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے یاسمین راشد کی این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی تھی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار