بیرسٹر گوہر

عمران خان اپریل کے مہینے میں ہی رہا ہونگے،بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے عمران خان کی ڈیل کی صورت میں رہائی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی پی ٹی آئی اپریل کے مہینے میں ہی رہا ہونگے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت و دیگر کا میڈیا سے گفتگو کے دوران کہناتھا کہ الیکشن کمیشن نے ہمارے امیدواروں کی جیت کو شکست میں تبدیل کیا ہے۔
گوہر خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کسی ڈیل کی صورت میں نہیں ہورہی، ہماری عدلیہ سے امید ہے انشا اللہ بانی پی ٹی آئی اپریل کے مہینے میں ہی رہا ہونگے، جس طرح کیسز چلائے گئے سب کے سامنے ہے یہ سزائیں ختم ہونی ہیں۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ ہماری ویڈیو ریکارڈ کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں شیشہ اور بلب لگایا گیا، جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ریکارڈ کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو واضح کردیا ہے میرا کسی سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ انتقال کرگئے