بجلی قیمتوں میں کمی

بجلی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ،درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے ۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے مقابلے اپریل کے بلز7روپے 6پیسے سے کم کرکے 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ پر لائے گئے۔
اسی طرح اپریل کے مقابلے میں مئی کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ4.92 روپے سے کم کر کے 2.94روپے پرلانے کی درخواست نیپرا میں سماعت کیلئے جمع کرادی گئی ہے۔
مارچ کے مقابلے مئی کے بلز میں 4روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔
وفاقی وزیر برائے توانائی و پیداوار اویس لغاری نے کہا کہ فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے1ارب10کروڑ ڈالرز موصول