اسد قیصر

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی اور ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورت حال پر گفتگو بھی کی۔
اسد قیصر نے دونوں جماعتوں میں رابطوں کو بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ ملاقاتوں میں بھی کچھ تحفظات پر ہم نے بات کی تھی، انکو پہلے دور کرنے کی ضرورت ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں مستقل رابطوں کی ضرورت ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک واپسی پر تحفظات کو دور کرنے کے حوالے سے لائحہ عمل بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کا اصل چہرہ قوم کو دکھانے کی ضرورت ہے،جاوید لطیف