لکی مروت میں فائرنگ واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت کے مختلف دیہاتوں میں فائرنگ واقعات کے باعث ایک شخص جان بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق مندرہ خیل کے علاقے میں مخالفین کی فائرنگ سے گل اسلم نامی شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ اس واقعہ میں اس کا بھائی اکرام اللہ زخمی ہو گیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فریقین میں قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی۔
ذرائع کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ ظریف وال میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے 25 سالہ فرہاد زخمی ہو گیا۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ بدنی خیل میں پیش آیا جہاں مخالفین کی فائرنگ سے نعمت اللہ نامی نوجوان زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کا فائرنگ واقعات کے حوالے سے کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو لکی سٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق 4مزدوروں کی نعشیں شانگلہ پہنچا دی گئیں