خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 ملین روپے جاری

ویب ڈیسک: صوبہ خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 ملین روپے جاری کر دیئے گئے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان 12 متاثرہ اضلاع میں جان بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کیلئے بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 50 ملین روپے کی مجموعی امداد میں میں سے نوشہرہ کو 20 ملین، دیر لویر کو 5 ملین، سوات اور ملاکنڈ کو 3،3 ملین، دیر اپر اور ٹانک کو 2،2 ملین، چترال لوئر، بٹگرام، کرک، پشاور اور چارسدہ کے لیے ایک ایک ملین روپے دیئے جائِیں گے۔
یاد رہے کہ صوبہ بھر میں بارشوں سے ہونیوالی تباہی اور جانی نقصان کے ازالے کیلئے حکومت کی جانب سے 50 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں.

مزید پڑھیں:  40 روزہ جنگ بندی کی پیشکش پراسرائیل کوحماس کےجواب کاانتظار