یواے ای میں‌ طوفانی بارشیں،75سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،نظام زندگی مفلوج

ویب ڈیسک: یو اے ای میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ نظام زندگی مفلوج، زمینی و ہوائی ٹریفک متاثر۔ حالیہ بارشوں کے باعث پانی سڑکوں پر تیرنے لگا۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای حکام نے طوفانی بارشیں جاری رہنے کے پیش نظر بیشتر علاقوں کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا۔

متحدہ عرب امارات میں دبئی، شارجہ اور ابوظہبی سمیت دیگر ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کے بعد درجنوں میٹرو سٹیشنز اور انڈرپاس پانی سے بھر گئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بارش کے باعث فلائٹس آپریشن بھی متاثر ہوا، سیکڑوں فلائٹس تاخیر کا شکار ہونے کے باعث ہزاروں مسافر پھنس گئے۔

آسمانی بجلی گرنے اور اولے پڑنے کی پیش گوئی کے باعث اماراتی حکام نے نئی ایڈوائزری جاری کردی جس میں عوام کو غیر ضروری گھر سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں‌طوفانی بارشیں جاری ہیں اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے.
یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث ایئر پورٹس اور اماراتی ایئر لائنز کا نظام متاثر ہوا ہے جس سے پاکستان کیلئے 46 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ دبئی میں رات سے جاری بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے، مختلف علاقوں سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور گوشواروں میں غلط بیانی پر طلب