علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی ضمانت قبل از گرفتاری میں 27 اپریل تک توسیع

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماوں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جج طاہر عباس سپرا نے کی۔
اس دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس موقع پر سابق سینیٹر شبلی فراز بھی ایس ایس پی انویسٹی گیشن و تفتیشی افسر کے ہمراہ حاضر ہوئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے علی امین گنڈاپور و دیگر کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواستوں میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

مزید پڑھیں:  پراونشل آوٹ بریک کمیٹیاں فعال،عدم ڈیوٹی پرویکسینیٹرزکیخلاف کاروائی کا عندیہ