یو اے ای میں‌بارشوں کے باعث پاکستانی قونصل خانہ بند ، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: یو اے ای میں بارشوں کے باعث پاکستانی قونصل خانہ آج تمام سروس کے لیے بند کر دیا گیا۔
اس حوالے سے قونصلیٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج سروسز فراہم کرنا ممکن نہیں، کل 18 اپریل سے خدمات انجام دی جائِینگی۔
یاد رہے کہ یو اے ای میں کل سے جاری طوفانی بارشوں کے باعث سڑکوں پر پانی تیرنے لگا ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے. اسی وجہ سے پاکستانی قونصل خانہ بھی آج کیلئے بند کر دیا گیا ہے .

مزید پڑھیں:  حرم شریف اور مدینہ میں پرچم، تصاویر اٹھانا شرعا جائز نہیں،طاہر اشرفی