جنوبی کورین گلوکار کم داؤد کا کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک: جنوبی کورین گلوکار اور یوٹیوبر کم داؤد نے کوریا میں مسجد بنانے کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ جنوبی کورین گلوکار کم داؤد ابھی چند سال قبل ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کم داود نے انسٹاگرام پر مسجد کی تعمیر کیلئے خریدی گئی زمین اور کاغذات کی تصاویر شیئر کر دیں۔
کم داؤد کی جانب سے پوسٹ میں یہ بھی درج تھا کہ بالآخر میں نے آپ کے تعاون سے انچیون میں مسجد کی تعمیر کے لیے زمین کا معاہدہ کرلیا۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گرینڈ قومی جرگہ نے دو گھنٹے بجلی فراہمی کا شیڈول مسترد کر دیا