سرمایہ کاری لانے پر صوبوں کو بھی کام کرنا چاہئے، مزمل اسلم

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری لانے پر صوبوں کو بھی کام کرنا چاہئے۔
سعودی سرمایہ کاروں کے دورے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے روڈ شوز کا انعقاد کرنا چاہیے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وفاق کے علاوہ صوبوں کو بھی سرمایہ کاری لانے پر کام کرنا چاہئے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا ضم شدہ علاقوں اور سرحدی اضلاع کے مستقبل میں سرمایہ کاری کانفرنس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے سرمایہ کاری کانفرنس میں دنیا کے بڑے ادارے شریک ہیں۔
کانفرنس میں ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک موجود ہیں جو خیبرپختونخوا حکومت اور ڈونرز ضم شدہ اضلاع میں سرمایہ کاری کے شعبوں کی نشاندھی کریں گے۔
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا کہ مختصر وقت میں ڈونرز کانفرنس کے انعقاد نے دوسروں صوبوں پر برتری حاصل کرلی۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت 31 فعال منصوبے ہیں جن کے لیے 459 ارب روپے پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
خیبرپختونخوا کا کل قرضہ 636 ارب روپے جبکہ ڈومیسٹیک قرضہ صفر ہے۔ ہمارا مسئلہ ترجیحی اخراجات کا انتظام، وسائل کو متحرک کرنا اور کے پی کی لامحدود صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گرینڈ قومی جرگہ نے دو گھنٹے بجلی فراہمی کا شیڈول مسترد کر دیا