بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کے انسداد دہشت گردی عدالت میں تبادلے کی وجہ سے نہ ہو سکی۔
یاد رہے کہ جج طاہر عباس سپرا کی جگہ کوئی جج تاحال تعینات نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق سماعت کیلئے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل خالد یوسف عدالت میں پیش ہوئے۔
اس دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی شرائط بتا دیں