سونا پھر مہنگا

سونا پھر مہنگا ،قیمت میں 2200روپے کا بڑا اضافہ

ویب ڈیسک:مقامی صرافہ بازاروں میں آج پھر سونا مہنگا ،قیمت میں 2200روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔
اضافے کے بعدسونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جو کہ ملکی تاریخ میں اب تک بلند ترین قیمت ہے۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی آج 1887 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے فی 10 گرام کی سطح پر آ گئی۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد سے شہباز شریف کی ملاقات،دوطرفہ تعاون بڑھانےپراتفاق