وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ کا نوٹس ،مشال یوسفزئی کیلئے گاڑی خریدنے کی سمری مسترد

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مشیر سوشل ویلفیئر اور سیکرٹری سوشل ویلفیئر کیلئے گاڑی خریدنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سمری مستردکردی ۔
انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی نے دوبارہ کسی محکمے کے لیے ایسی سمری بھیجی تو وہ بھی مسترد ہی ہو گی کیونکہ ہماری اول و آخر ترجیح عوامی فلاح و بہبود ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت بانی چیئرمین عمران خان کے سادگی کے اصول پر سختی سے کاربند ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ سماجی بہبوڈ نے مشیر مشال اعظم کیلئے ٹویوٹا فرچیونر خریدنے کیلئے صوبائی حکومت سے اجازت طلب مانگی تھی ۔
سمری کے مطابق مشال اعظم کیلئے ایک کروڑ 71لاکھ 7ہزار روپے سے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگتے ہوئے کہا گیا تھا کہ موجودہ گاڑی کی حالت ابتر ہے۔
سیکرٹری سماجی بہبود انیلہ محفوظ درانی کیلئے بھی کیاسپورٹیج خریدنے کی اجازت طلب کی گئی تھی جس کی قیمت 73لاکھ روپے بتائی جارہی ہے ۔
محکمہ سماجی بہبود نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے گاڑیوں کی خریداری پر عائد پابندی میں نرمی کی درخواست کی تھی ۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، 6 نکاتی ایجنڈا جاری