سندھ کابینہ

سندھ کابینہ میں شامل مزید8 وزرا ء نے حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: سندھ کابینہ میں شامل کیے گئے مزید 8وزرا ء نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ارکان سے حلف لیا،تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔
حلف اٹھانے والے وزرا میں جام اکرام اللہ دھاریجو، مخدوم محبوب الزمان، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد سلام تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہین شیر علی اور طارق تالپور شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مخدوم محبوب الزمان کو محکمہ ریونیو، محمد علی مالکانی کو محکمہ جامعات، شاہینہ شیر علی کو ترقی نسواں اور شاہد تھہیم کو وزیر محنت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی چوری اور ناہندگان کے خلاف کاروائیاں ،لاکھوں کی ریکوری