سوال جواب پر پابندی

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سوال جواب پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت کا نقشہ تبدیل کرکے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سوال جواب پر پابندی عائد کردی گئی ۔
کمرہ عدالت میں تین شیشے اور لکڑی کی دیواروں کی اونچائی 9 فٹ کردی گئی۔
میڈیا باکس میں کوریج کیلئے نئے ایس او پیز کا حکم نامہ چسپاں کردیا گیا، ایس او پیز کے مطابق میڈیا بانی پی ٹی آئی اور وکلا سے کمرہ عدالت میں سوال نہیں کر سکے گا۔
ایس او پیز کے مطابق سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا جائے گا۔
سوال کرنے والے میڈیا نمائندگان پر دوبارہ جیل داخلے پر پابندی ہوگی، میڈیا باکس میں کیمرہ بھی نصب کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لاہور، گندم خریداری پر احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار