ویزہ شرط لازمی قرار

طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار

ویب ڈیسک: پاکستانی حکام کی طرف سے افغانستان سے آنے والے مریضوں کے لئے طورخم بارڈر پر ویزہ شرط لازمی قرار دے دی گئی ہے ۔
طورخم ایف آئی اے حکام کے مطابق ویزے کے بغیر اب کوئی افغان مریض پاکستان نہیں آسکے گا۔
افغانستان سے طورخم بارڈر کے راستے صرف انتہائی سیئریس چند مریضوں کو بغیر ویزہ آنے کی اجازت دی جائے گی۔
حکام کے مطابق طورخم بارڈر پاک افغان دوستی ہسپتال میں افغانستان سے آنے والے بغیر ویزہ مریضوں کا داخلہ بھی بندکردیاگیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بند، سیکڑوں مسافر پھنس گئے