فیض حمید

فیض حمید کے خلاف سنگین الزامات پر انکوائری شروع

ویب ڈیسک: پاک فوج میں خود احتسابی کا عمل ،آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف سنگین الزامات پر انکوائری شروع کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق افواج پاکستان نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی درخواست پر انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے ۔
انکوائری کمیٹی اعلیٰ عدلیہ ، وزارت دفاع کے احکامات کی روشنی میں قائم کی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کیخلاف انکوائری کمیٹی کی سربراہی میجرجنرل کریں گے ۔
اعلیٰ سطحی کی کمیٹی الزامات کا جائزہ لے کر رپورٹ مرتب کرے گی ۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل قبیلے کا تیراہ متاثرین کی باعزت واپسی کا مطالبہ