سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ جاری

ویب ڈیسک: جعلی ڈگری کیس میں عدم پیشی پر سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جعلی ڈگری کیس میں ضمانت پر تھے تاہم عدم پیشی کی صورت میں عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک