بنوں، لین دین تنازعہ پر 2 افراد جاں بحق، راہگیر سمیت 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں لینن دین تنازعہ پر گولیاں چل گئیں۔ واقعات کے مطابق رقم لین دین کے تنازعہ پر فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی گئی جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ راہگیر سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ریلوے روڈ بنوں میں فریقین عامر خان اور طفیل خان کی جانب سے ایک دوسرے پر کراس فائرنگ کی گئی۔
فریقین کے مابین کراس فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ناصر خان نامی ایک راہگیر سمیت جہانگیر خان اور اسد اللہ زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ فائرنگ واقعہ میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  عرفان قادر ایڈوکیٹ وزیراعظم کے مشیر برائے قانونی امور تعینات