حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ

ویب ڈیسک: اسرائیل کو غزہ اور لبنان سمیت اطراف میں حملوں کا جواب ملنے لگا، جزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد صیہونی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
ان فوجیوں میں کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے شمالی اسرائیل کے قصبے عرامشہ میں موجود ان کے فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ کیا ہے۔
اس حوالے سے اسرائیل نے فوجی تنصیبات پر حملے کی تصدیق کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل میں گائیڈڈ میزائل اور ڈرون سے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو ہٹ کا ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی حکام سے مشاورت کے بغیر اسرائیل رفح پر حملہ نہیں کریگا، جان کربی