ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

ویب ڈیسک: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا ٹاکرا آج راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
ٹی 20 سیریز سے قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ اس موقع پر پاکستانی ٹیم لیڈر نے کیویز ہم منصب کے ہمراہ وننگ ٹرافی کے ساتھ کھرے ہو کر تصاویر بھی بنوائیں۔
کیوی کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں کوشش کرینگے کہ پاکستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ سیریز میں ورلڈ کپ سے قبل تمام کھلاڑیوں کو موقع دینےکی کوشش کریں گے۔
یاد رہے کہ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں کھیلا جائیگا.

مزید پڑھیں:  احتجاجی تحریک:پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ