وزیراعظم کودکھانےسےپہلےتحریکِ لبیک سےمعاہدہ طےہوا، احسن اقبال

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے فیض آباد دھرنے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دکھانے سے پہلے ہی تحریک لبیک سے معاہدے طے ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیئے گئے بیان میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریکِ لبیک کے ساتھ معاہدے میں لیفیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اصرار کر کے شامل ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کر دیا تاہم انہیں بتایا گیا کہ معاہدہ پر دستخط ہو چکے ہیں۔ پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت 11روپے 88پیسے کم