تہران، سالانہ فوجی دن پر پریڈ، فوجی طاقت کا مظاہرہ

ویب ڈیسک: ایران کے دارالحکومت تہران میں سالانہ فوجی دن کی مناسبت سے فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں فوجی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید ڈرونز اور میزائلوں کی نمائش کی گئی۔
اس موقع پر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے خلاف حملے سے ایرانی فوج کی قوت کا مظاہرہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کی جانب سے ایران کو نقصان پہنچانے پر شدید ردعمل دیا جائے گا۔
سالانہ فوجی دن پر ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج امن و سلامتی کی ضامن اور خطے اور مسلم امہ کے لیے باعث فخر ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور