دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے۔
یو اے ای میں بارشوں سے ہر سو تباہی پھیلی ہوئی ہے۔ ایسے میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سفاتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یو اے ای میں موجودہ مخدوش صورت حال میں کسی بھی پاکستانی کو معلومات یا مدد درکار ہو تو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، باپ کے سامنے بیٹا قتل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب