پشاورکی جامعات میں وی سیز تعیناتی کا مسئلہ حل کررہے ہیں، صوبائی وزیر مینا خان

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان کی زیر صدارت پشاور یونیورسٹی میں ایکٹ ترامیم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر مینا خان نے کہا کہ پشاور کی جامعات میں معیاری ریسرچ پر خصوصی توجہ دئیے بغیر یونیورسٹیز مستحکم ہوسکتی ہیں نہ ہی ترقی کرسکتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ایکٹ میں ترامیم لانے کا بنیادی مقصد پشاور کی جامعات کو مالی بحران سمیت دیگر مشکلات سے نکالنا ہے۔
صوبائی وزیر مینا خان کا کہنا تھا کہ جامعات میں وی سیز کی تعیناتی کے مسئلے کو حل کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر کا کردار یونیورسٹی میں ایک لیڈر کی طرح ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم افراد کا کنگر پل چوکی پر حملہ، جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار