خیبر پختونخوا، خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے

ویب ڈیسک: ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا سے خالی قومی و صوبائِی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہونگے۔ صوبہ بھر سے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر مجموعی طور پر 49 امیدواروں میں مقابلہ ہورہا ہے۔
اس سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل کر لئَے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے این اے 8 باجوڑ، این اے 44 ڈی آئی خان جبکہ صوبائِ اسمبلی کے پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ پر ضمنی انتخابات ہونگے۔
یاد رہے کہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری انتخابی مہم جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اختتام پذیر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے دن پولنگ صبح 8 تا شام 5 بجے بلا تعطل جاری رہیگی۔

مزید پڑھیں:  عوامی مسائل کی بجائے پی ڈی ایم ٹو میں عہدوں کی بندر بانٹ جاری ہے