نوجوان جاں بحق

مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: نارووال میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی سکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکرسے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ڈی پی او نارووال کے مطابق نوجوان آج صبح نارووال کے علاقے چندووال میں وزیراعلی کی سکیورٹی اسکواڈ کی گاڑی کی مبینہ ٹکر سے جاں بحق ہوا۔
ڈی پی او کا کہنا ہے وزیراعلیٰ کی سکیورٹی کیلئے گاڑیاں کرتارپور جارہی تھیںجب مبینہ طور پر ایلیٹ فورس کی گاڑی اوور ٹیک کرتے ہوئے موٹر سائیکل سے ٹکرائی جس سے نوجوان ابوبکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کا دوست حادثے میں محفوظ رہا۔
ڈی پی او کے مطابق نوجوان کے لواحقین کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر رہے ہیں اور تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف بلا ا متیاز قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں تصفیے کا امکان