4کسٹم اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک بچی اور کسٹم کے 4اہل کار وں سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں ایک راہگیر بھی شامل ہے ۔
واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن سگو میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے سڑک پر موجود کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
ایس ایچ او درابن نے بتایا ہے کہ کسٹم کا عملہ معمول کے مطابق سڑک پر موجود تھا اسی دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
حملے میں چار کسٹم اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں ساتھ ہی سڑک پر موجود ایک بچی اور ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا ۔
ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں کی تلاش جاری شروع کردی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر