وزیراعظم ریلیف پیکج

یوٹیلیٹی سٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورزپر رمضان پیکج ختم ہونے کے بعد بھی وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیا پرسبسڈی برقرار رہے گی جس میں بی آئی ایس پی صارفین کو چینی، آٹا، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ملے گی۔
ذرائع نے بتایا یوٹیلیٹی اسٹورزپربی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی 109روپے فی کلو ہوگی اورآٹے کا 10کلو تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا
گھی 393 روپے کلو جبکہ دالوں اورچاول پرفی کلو 25 روپے سبسڈی دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر وزیراعظم پیکج جون2024 تک جاری رکھنے کاپلان ہے
پیکج کے تحت ماہانہ تقریباً 3ارب روپیسبسڈی دی جائیگی جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے پیکج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کریگی۔

مزید پڑھیں:  اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے1ارب10کروڑ ڈالرز موصول