جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر

پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے جیمز کے شعبے کو صوبے میں باقاعدہ برآمدی شعبہ کے طور پر ترقی دینے کے لئے پشاور میں جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر کی زیر صدارت مجوزہ جیمز سنٹر کے قیام کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد کیا گیا ۔
نمک منڈی پشاور میں جیمز سٹونز کے پورے کلسٹر کو جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کی شکل دی جائے گی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالکریم کا کہنا تھا کہ پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار اور ترقی کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
اجلاس میں سیکرٹری صنعت سید ذوالفقار علی شاہ، سپیشل سیکریٹری محمد انور خان،سی ای او کے پی ایزڈمک جاوید اقبال خٹک نے بھی شرکت کی ۔
جیمزسنٹر میں لیپڈری،جیمز کٹنگ،انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن لیب،انٹر نیشنل میل آفس (آئی ایم او)، بنک اورکسٹم آفس کے سہولیات دستیاب ہونگے۔
بیرونی سرمایہ کاروں کی آمد کیلئے این او سی کی فراہمی میں بھی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
جیمز سنٹر میں پاکستان ، افغانستان اور ایران ڈیسک بھی سنٹر میں قائم کیا جائے گا وفاقی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے ساتھ صوبے میں سالانہ جیمز شو کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
اجلاس میں اے ڈی ایف حکام نے سنٹر میں سہولیات کی دستیابی ایکسپورٹ فنڈ کے ذریعے کرانے کی یقین دہائی کرائی۔
معاون خصوصی عبدالکریم نے کہا کہ صوبے میں جدید جیمز سنٹر کا قیام ملک اور صوبے کی معاشی ترقی کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس سے ہماری ایکسپورٹ بڑھنے کیساتھ ہزاروں افراد کو روزگار کے موقع میسر آسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور اس خطے میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ،نئے مرکز کے قیام سے یہ شعبہ مزید ترقی کرے گا ۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ: غزہ اور خان یونس میں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ