پرویز خٹک

پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے

ویب ڈیسک: سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لئے پر تولنے لگے ۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں کے ساتھ مشاورت بھی مکمل کرلی۔
آئندہ چند روز میں پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اہم بیٹھک کا امکان ہے ۔
دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی کے کچھ صوبائی رہنما پرویز خٹک کی شمولیت کے حق میں نہیں، پرویز خٹک کی پی پی پی میں شمولیت میں سب سے زیادہ رکاوٹ نوشہرہ سے ہے۔
مقامی پی پی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پارٹی کیسیاست میں بات چیت کے دروازے پر وقت کھلے رہتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی پرویز خٹک سے بات چیت جاری ہے لیکن انکی شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر