ویب ڈیسک: لکی مروت میں مروت قومی جرگہ کے سرکردہ رکن ادریس خان کی گاڑی پر فائرنگ ،ادریس خان محفوظ رہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ادریس خان کی گاڑی پر حملہ شاہ گئی اڈہ کے قریب ہوا ،حملے میں گاڑی کو کئی گولیاں لگی تاہم خوش قسمتی سے ادریس خان محفوظ رہے ۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
