وفاقی وزیر خزانہ

روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ،وفاقی وزیر خزانہ

ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزیدگرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور بلوم برگ حکام درمیان رانڈ ٹیبل اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی معیشت سمیت دیگر امور پر بات کی گئی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کرجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مئی میں متوقع ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدر مزیدگرنے کا امکان نہیں ہے۔
روپے کی قدرمیں مزید کمی کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی، روپے کی قدر میں سالانہ روایتی 6 سے8 فیصد سیزیادہ کمی کا کوئی جواز نہیں۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ ترسیلات زر اوربرآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، زبانی تکرار پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق، بیٹا زخمی