ایران پرفضائی حملہ

اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ

ویب ڈیسک: اسرائیل کی فضائیہ نے ایران کے شہر اصفہان پرحملہ کردیا، شہر کے ہوائی اڈے کے قریب متعدد دھماکے ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق دھماکوں میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب ایران نے اصفہان میں 3اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کردیا ہے ۔
اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان پرحملے کی تصدیق کردی ہے۔
ایران کی فضائی نیوی گیشن کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرنے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد تہران، اصفہان، شیراز، مغربی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔۔
ایران نے دھماکوں کی اطلاعات کے بعد اپنے فضائی دفاع کو فعال کر دیا ہے جب کہ ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ شکن اسلحے سے متعدد علاقوں میں اڑنے والی اشیا کو مار گرایا۔

مزید پڑھیں:  مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش ، مسجد نبوی میں پانی داخل ہوگیا