اجتماعی قبر دریافت

غزہ کے الشفا ہسپتال کے سامنے دوسری اجتماعی قبر دریافت

ویب ڈیسک: غزہ الشفا ہسپتال کے سامنے سے ایک ہفتے میں دوسری اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اجتماعی قبر سے ہاتھ پیر بندھی اور تشدد زدہ 30لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے لاشوں کو چھپانے کے لیے انہیں ریت اور کچرے میں دبا دیا تھا۔
 اجتماعی قبر دریافت

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والی لاشوں میں عورتوں اور زخمی افراد کی لاشیں بھی شامل ہیں۔
12لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، لاشوں میں سے کچھ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ ان افراد کو بے رحمی سے قتل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ رواں ہفتے الشفا ہسپتال سے ملنے والی دوسری اجتماعی قبر ہے۔
تین روز قبل بھی الشفا ہسپتال اور شمالی غزہ کے علاقے بیت لاحیہ سے اجتماعی قبریں دریافت ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف پر پابندی بارے مشاورت نہیں ہوئی، شیری رحمان